ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شہری ترقیات کی مد میں ضلع شمالی کینرا کو150کروڑ روپے کا فنڈ جاری؛ بھٹکل میونسپالٹی کو 7 کروڑاور جالی پٹن پنچایت کو 5 کروڑ روپے

شہری ترقیات کی مد میں ضلع شمالی کینرا کو150کروڑ روپے کا فنڈ جاری؛ بھٹکل میونسپالٹی کو 7 کروڑاور جالی پٹن پنچایت کو 5 کروڑ روپے

Tue, 04 Oct 2016 03:10:00    S.O. News Service

کاروار3/اکتوبر (ایس او نیوز) ریاستی کابینہ نے شہری ترقیات کے لئے بلدی اداروں کو منصوبہ بندی کے تیسرے مرحلے کا فنڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت ضلع شمالی کینرا کو جملہ 150کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں۔جو ضلع کے 3سٹی میونسپالٹی، 4ٹاون میونسپالٹی اور 5ٹاون پنچایتوں میں تقسیم ہونگے۔

ضلع انچارج وزیر مسٹر دیشپانڈے کی طرف سے دی گئی تفصیل کے مطابق کاروار سٹی میونسپالٹی کو 35کروڑ، ڈانڈیلی 25کروڑ،سرسی کو25کروڑ،بھٹکل ٹی ایم سی کو7کروڑ، کمٹہ ٹی ایم سی کو7کروڑاور سداپور، یلاپور، منڈگوڈ، ہوناور اوربھٹکل کی جالی پٹن پنچایت کو پانچ پانچ کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ مسٹر دیشپانڈے نے مزید یہ بھی بتایا کہ ضلع شمالی کینرا میں سمندری موجوں سے ہونے والے ساحلی کٹاؤ کو روکنے والی دیوار تعمیر کرنے کے لئے 4.09 کروڑ منظور کیے گئے ہیں۔


 


Share: